Era News Tv

فحش فلموں کی لت،16 سالہ لڑکی کوحاملہ کرنےوالا چھوٹا بھائی نکلا

(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک حیران کن خبر نے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے،فحش فلموں کی لت کے سبب 16 سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔لڑکی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اپنے نابالغ بھائی کے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق ممبئی کی کرائم برانچ پولیس کے سامنے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک 16 سالہ لڑکی نے اپنے 13 سالہ بھائی کو اپنے حمل کاذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ لڑکی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ جب اس نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو اس کی بڑی بہن اسے مارنے اور سب کو بتانے کی دھمکیاں دیتی تھی۔پولیس کے مطابق انہیں ایک 16 سالہ نابالغ لڑکی کی ہسپتال سے 5 ماہ کی حاملہ ہونے کی خبر ملی۔جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے جو کچھ کہا اس سے پولیس حیران رہ گئی۔لڑکی کے باضابطہ بیان کے مطابق اس کو فحش فلمیں دیکھنے کا بہت شوق تھا۔ گھر میں وہ اور اس کا بھائی اپنے چھوٹے سے گھرمیں پلنگ کے نیچے سوتے تھے وہ خود بھی اپنے بھائی کو موبائل میں فحش فلمیں دکھاتی تھی۔ بعد میں بھائی پر دباؤ ڈال کر اس کی رضامندی کے بغیر اس نے زبردستی اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا شروع کردئیے۔اور اس دوران وہ خود حاملہ ہو گئی۔ ساتھ ہی جب پولیس نے متاثرہ کے بیان کی تصدیق کے لئے اس کے نابالغ بھائی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنی بہن کی تمام باتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت دباؤ میں تھا اور اپنی بہن کی بات مان کر ایسا غلط کام کرنے پر مجبور ہوا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے فوجداری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چلڈرن ریفارم ہوم بھیج دیا۔ لڑکی اس وقت ہسپتال میں داخل ہے۔ اس کے ساتھ والدین سمیت دیگر لوگوں کے ڈی این اے کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ حساس اور سنجیدہ ہے، فی الحال ہر زاویے سے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں