امارات نے نیا اعلان کردیا.کون کون دبئی واپس آسکتا؟

اماراتی حکومت نے پاکستان سے آنے والی تمام پروازوں پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس سے ان ہزاروں پاکستانی مسافروں پر مایوسی کی بجلی گر گئی ہے، جنہوں نے اگلے چند روز میں امارات کاسفر کرنا تھا۔ اس پابندی کی وجہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال یہ پابندی غیر معینہ مُدت کے لیے ہو گی۔ سو مایوس افراد کو امارات جانے کے لیے اگلے اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔ اماراتی حکومت نے پاکستان سے کچھ مخصوص زمروں کے افراد کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ یہ لوگ کسی بھی وقت امارات جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم اماراتی شہری، سفارتی مشنز، سرکاری وفود اور گولڈن ویزہ ہولڈرز کو امارات واپس آنے کی اجازت ہو گی۔ اسی طرح جن پاکستانی بزنس مین کے پاس اپنے ذاتی جیٹ موجود ہیں، وہ بھی محدود افراد کے ساتھ امارات آ سکتے ہیں۔ پابندی سے مستثنیٰ ان افراد کو امارات آنے سے پہلے پاکستان میں پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا،جس کی رپورٹ نیگیٹو آنے پر ہی سفر کی اجازت ہو گی۔ اس ٹیسٹ رپورٹ کو سفر کے وقت جاری ہوئے 48 گھنٹے سے زائد وقت نہ گزرا ہو۔ ان مسافروں کے یواے ای پہنچتے ساتھ ہی ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور پھر 10 روز کا لازمی قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا ۔ اسی قرنطینہ کے دوران چوتھے اور آٹھویں روز بھی PCR ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں