Era News

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں آنے، ان کو درپیش مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر آن لائن کھلی کچہری لگائیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق “متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر عزت مآب افضال محمود پاکستانی تارکین وطن تک رسائی کے لیے بروز بدھ 9 جون 2021 کو اماراتی وقت کے مطابق دن 11 بجے آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے”

اپنا تبصرہ بھیجیں